30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں
رنگے بے رنگوں کا پردہ دامن ڈھک کے چھپاتے یہ ہیں
اپنے کرم سے ہم ہلکوں کا پلہ بھاری بناتے یہ ہیں
پیارے اسلامی بھائیو!روایات و احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بروز قیامت حضور کی شفاعت وسفارش کام آئے گی ،ہمارے پیارے آقا و مولا ہم گنہگاروں کی شفاعت فرمائیں گے اور حضور کی شفاعت ہم سب نے لینی ہے کیونکہ ہم حضور کی شفاعت کے محتاج ہیں ۔ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں :
اِنِّي لَاَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي كُلِّ شَيْءٍ مِمَّا عَلَى وَجْهِ الْاَرْضِ مِنْ حَجَرٍ وَمَدَرٍ زمین پر پر جتنےپتھر، کنکریاں ہیں میں قیامت میں ان سب کی ضرور شفاعت کروں گا۔(1)
خدا چاہتا ہے رضائے محمد
تاجدارِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں : انبیا کے لیے سونے کے منبر بچھائیں گے وہ ان پر بیٹھیں گے اور میرا منبر باقی رہے گا کہ میں اس پر جلوس نہ فرماؤں گا بلکہ اپنے رب کے حضور کھڑا رہوں گا اس ڈر سے کہ کہیں ایسا نہ ہو مجھے جنت میں بھیج دے اور میری امت میرے بعد رہ جائے پھر عرض کروں گا اے میرے رب ! میری امت ، میری امت، اﷲ پاک فرمائے گا :اے محمد! تیری کیا مرضی ہے میں تیری امت کے ساتھ کیا کروں؟ عرض کروں گا :اے میرے رب! ان کا جلد حساب فرمادے، پس میں شفاعت کرتا رہوں گا۔ یہاں تک کہ جنہیں دوزخ بھیج چکے تھے مجھے ان کی رہائی کی چِٹْھیاں ملیں
[1] … معجم اوسط،5/295،حدیث:5360 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع