30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے
خدا گواہ یہی حال آپ کا ہوگا
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ہر جگہ سے امتی پکار رہے ہوں گے کوئی میزان پر ،کوئی حوض کوثر پر تو کوئی پل صراط پر بلکہ کسی کے بارے میں حکم دیا جائے گا کہ اسے جہنم میں لے جاؤ میدان محشر میں ہر طرف بس ایک ہی صدا ہوگی یارسول اللہ مدد کیجئے
کسی کو لے کے چلیں گے فرشتے سوئے جحیم
وہ ان کا راستہ پھر پھر کے دیکھتا ہوگا
ہمارے آقا و مولا کا یہ بھی کمال ہے کہ اپنے ہر ہر امتی کی فریاد رسی فرمائیں گے اور تمام تر مقامات پر تشریف بھی لے جائیں گے۔ اعمال تولے جائیں گے تو آقا گناہگاروں کے پلڑے بھاری کریں گے، پل صراط سے گزارا جائے گا رَبِّ سَلِّمْ رَبِّ سَلِّمْ کی صدا لگاکر امتیوں کو گزاریں گے،امت کو پیاس لگےگی آقا اپنےہاتھوں سے جامِ کوثر پلائیں گے۔ ایک ہی ہستی ہے جس نے ہر جگہ کام آنا ہے ۔ سیّدی اعلیٰ حضرت کیا خوبصورت نقشہ بتاتے ہیں۔
ماں جب اکلوتے کو چھوڑے آ آ کہہ کے بلاتے یہ ہیں
باپ جہاں بیٹے سے بھاگے لطف وہاں فرماتے یہ ہیں
سَلِّمْ سَلِّمْ کی ڈھارس سے پل سے پار چلاتے یہ ہیں
اپنی بنی ہم آپ بگاڑیں کون بنائے بناتے یہ ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع