30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استعانت طلب کی جائے گی ،نبی کریم رب کی بارگاہ میں عرض کریں گے ،رب امتی امتی ،الہی میری امت کو بچا ۔ اس دن بھی حضور اپنے لئے کچھ نہیں مانگیں گے بس!ہم گنہگاروں کو بچانے کے لئے رب کی بارگاہ میں فریاد کریں گے۔
ہے امت سے پیار کتنا
اللہ پاک قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵)(پ30،والضحیٰ:5)
ترجمۂ کنزالعرفان : اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے۔
جب یہ آیت نازل ہوئی توحضورِ اَقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ جب تک میرا ایک اُمتی بھی دوزخ میں رہے گامیں راضی نہ ہوں گا۔(1) مفتی نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ’’ آیت ِکریمہ صاف دلالت کرتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ وہی کرے گا جس میں رسول راضی ہوں ۔(2)مولانا حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ قیامت کا نقشہ کھینچتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کہ میرے آقا کس طرح گناہگار امتیوں کو تلاش کریں گے؟ فرماتے ہیں :
وہ پاک دل کے نہیں جس کو اپنا اندیشہ
ہجوم فکر و تردد میں گھِر گیا ہوگا
[1] … تفسیر مدارک، الضّحی، تحت الآیۃ:5، ص1356 ۔
[2] … خزائن العرفان، الضّحی، تحت الآیۃ: 5، ص1109 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع