30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہماری مدد کرے گا ؟آپ فرمائیں گے:محمد عربی کے قدموں میں چلے جاؤ۔تمام خلقت ایک نبی سے دوسرے نبی ،دوسرے سے تیسرے نبی کی طرف کیوں گھومے گی ؟اس راز سے اعلی حضرت شعر کی صورت میں پردہ اٹھاتے ہیں :
خلیل و نجی مسیح و صَفی سبھی سے کہی کہیں بھی بنی
یہ بے خبری کہ خَلق پھری کہاں سے کہاں تمہارے لئے
تمہاری شفاعت قبول ہے
جب خلقت درباررسالت میں آکر عرض کرے گی تو حضور اِذْھَبُوا اِلٰی غَیْرِی نہیں فرمائیں گے بلکہ اَنَا لَهَا فرمائیں گے اور اَنا صَاحِبُکُمْ کا مژدہ جانفزا سناکر بارگاہ الہی میں حاضر ہوں گے کیونکہ حضور کے اختیار اور شفاعت سے ہی حساب و کتاب شروع ہوگا۔حضور سجدہ میں جائیں گے ،رب کریم ارشاد فرمائے گا: يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ ، سَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ ،اے محمد! اپنا سر اٹھاؤ، مانگو جو مانگو گے دیا جائے گا۔ شفاعت کرو تمہاری شفاعت مقبول ہے۔ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ جو کہا جائے گا تمہاری اطاعت کی جائے گی ۔(1)
کہیں گے اور نبی اِذھَبُوا اِلیٰ غَیری
مرے حضور کے لب پر اَنالَھَا ہوگا
امتی تیری قسمت پہ لاکھوں سلام
حضور کے مقام ومرتبہ کا اندازہ لگائیے اور نبی کریم کے امتی ہونے پر فخر کیجئے کہ اللہ
[1] … بخاری،کتا ب التوحید،باب کلام الرب عزوجل یوم القیامۃ،4/578،حدیث:7510 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع