30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وسلم باکمال ہیں اور ایک دن ہم سب جانِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کمالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ،وہ دن بھی آئے گا جس کے متعلق امام عشق ومحبت ،حسان الہند امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
عرشِ حق ہے مسند رفعت رسول اللہ کی
دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ کی
لاَوَرَبِّ اَلعَرش جس کو جو ملا ان سے ملا
بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی
حضور کا اختیار اور قیامت
قیامت کا دن انتہائی ہولناک دن ہوگا،سورج ایک میل کے فاصلےسے آگ برسارہا ہوگا،تانبے کی زمین ہوگی ،لوگ ننگے پیر کھڑے ہوں گے،حساب وکتاب کے انتظار میں ہوں گے مگر حساب وکتاب شروع نہیں ہوگا،جلدی جلدی حساب و کتاب شروع کروانے کے لئے لوگ ایک نبی کے پاس جائیں گے وہاں سے جواب ملے گا : اِذْھَبُوا اِلٰی غَیْرِی میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ کیونکہ آج رب نے ایسا غضب کیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا۔لوگ ایک نبی سے دوسرے نبی کے پاس جاتے جائیں گے اور سب سے یہی جواب پائیں گے،آخر میں تمام مخلوق حضرت عیسی علیہ السلام کی بارگاہ میں آکر عرض کرے گی :آپ روح اللہ ہیں،آپ ہماری سفارش کیجئے،حضرت عیسیٰ بھی یہی فرمائیں گے : اِذْھَبُوا اِلٰی غَیْرِی میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ،آج میں بھی تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا،آپ سے لوگ عرض کریں گے :آخر ہم کس کے پاس جائیں ؟آج کے دن کون
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع