30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کٹی آنکھ درست کردی
غزوہ احد کے موقع کفار مکہ نے مسلمانوں پر تیروں کی برسات کردی ،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو تیروں سے بچانے کے لئے صحابہ کرام نے حصار بنالیا،کئی صحابہ کرام اس دوران شہید ہوگئے،حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے حضور کو بچانے کے لئے اپنا چہرہ کردیا کہ کہیں کوئی تیر حضور کو نہ لگ جائے،،اسی دوران ایک تیر حضرت ابو قتادہ کی آنکھ میں لگا اور آنکھ کا ڈھیلا جسم سے جدا ہوگیا ،حضرت ابو قتادہ نکلی ہوئی آنکھ ہاتھ میں لئے اللہ پاک کے آخری نبی کی بارگاہ میں حاضر ہوئے،پیارے آقا نے لعاب دہن لگاکر اس آنکھ کو واپس اسی جگہ پر لگادیا اور دعا کی :یا اللہ !ابو قتادہ نے تیرے کی نبی کے چہرے کی حفاظت کے لئے اپنا چہرہ آگے کیا تھا تو اس کی آنکھ کو روشن کردے۔حضرت ابو قتادہ کہتے ہیں ،پہلی آنکھ سے زیادہ اب اس آنکھ سے اچھا نظر آتا ہے جس آنکھ کو نبی پاک نے اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا۔(1)
لکڑی کو تلوار بنادیا
ایک غزوہ کے دوران لڑتے لڑتے حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ کی تلوار ٹوٹ گئی ، حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے،تلوار مانگی ،نبی پاک نے انہیں لکڑی دی ، حضرت عکاشہ کے ہاتھ میں لکڑی آتے ہی تلوار بن گئی ۔(2)
[1] …مواہب اللدنیۃ و شرح الزرقانی،باب غزوۃ احد،2/432۔
[2] … جامع الاصول فی احادیث الرسول، 13/324۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع