30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اشاروں پر چلتا تھا ،حضور کے بچپن کا واقعہ ہے جیسا کہ حضور کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :حضور جب آپ جھولے میں ہوتے تھے تو آپ جس طرف انگلی اٹھاتے تھے چاند اس طرف چلا جاتا تھا ،حضور نے ارشاد فرمایا: میں چاند سے اور چاند مجھ سے باتیں کرتاتھا،وہ مجھے رونے سے بہلاتا تھااور میں اس کے سجدے کی آواز سنتا تھا۔(1)جھولے کی بات شاید ہی کسی کو یاد ہو مگر حضور کو اپنے جھولے کی عمر کی باتیں بھی یاد ہیں ۔امام عشق ومحبت مجدد دین وملت پروانہ شمع رسالت لکھتے ہیں :
چاند جھک جاتا جدھر انگلی اٹھاتے مہد ميں
کيا ہی چلتا تھا اشاروں پر کھلونا نور کا
سورج کی رفتار رک گئی
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اختیار چاند پر ہی نہیں سورج پر بھی چلتا ہے چاند زمین سے لاکھوں میل دور ہے جبکہ سورج اس سے بھی کئی گنا زیادہ دور ہے ،اس کی گردش اور رفتار مخصوص ہے ،کب غروب وطلوع ہونا ہے سب معلوم ہے چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اَمَرَ الشَّمْسَ فَتَأَخَّرَتْ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے سورج کو حکم دیا کہ کچھ دیر چلنے سے رک جا وہ فوراً ٹھہر گیا۔(2)امام اہلسنت مولانا امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث پاک کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں :” اس حدیثِ حسن کا واقعہ اس حدیث
[1] …خصائص الکبرٰی ،1/91۔
[2] … مجمع الزوائد، باب حبس الشمس لہ صلی اللہ علیہ وسلم،8/296،حدیث:14095 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع