30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جائیں گے۔فاروق اعظم کو یہ فرمانِ نبوی یاد تھا،حضرت سراقہ بن مالک کو سونے کے کنگن پہنادیئے،رب کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھاکر عرض کی : اللہ بہت بڑا ہے ،سب خوبیاں اللہ کو جس نے یہ کنگن کسریٰ بن ہرمز سے چھینے اور سراقہ دہقانی کو پہنائے ۔(1)
یاد رکھئے!مسلمان مردوں کو زیورات پہننا حرام ہیں مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت سراقہ بن مالک کے لئے زیورات حلال فرمادئیے تھے معلوم ہوا کہ حضور کو یہ بھی اختیار ہے کہ کسی کے لئے حرام کو حلال فرمادیں اور اس کے لئے وہی شریعت ہے، اسی طرح کسی کو چیز کو فرمادیں کہ یہ فرض ہے تو وہ فرض ہوجاتا ہے۔
ہرسال حج فرض ہوجاتا
سرکارِ عالی وقار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خطبہ میں حج فرض ہونے کا بیان فرمایا ۔اس پر ایک شخص نے کہا، أَ کُلَّ عَامٍ کیا ہر سال فرض ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے سکوت فرمایا۔ سائل نے سوال کی تکرار کی تو ارشاد فرمایا : لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ اگر میں ہاں کہہ دیتا تو ہر سال حج کرنا فرض ہوجاتا اور تم نہ کرسکتے۔(2)
پیارے اسلامی بھائیو!اس جملے سے حضور کے اختیار کا اندازہ لگائیے” لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ اگر میں ہاں کہہ دیتا تو ہر سال حج فرض ہوجاتا۔“اس روایت کے تحت علما فرماتے ہیں: اللہ پاک نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو احکام شرعیہ کا مالک بنایا ہے کہ آپ کی ”ہاں“ اور ”ناں“ میں تاثیر ہےنیز بار بار زیادہ سوال بھی نہیں کرنے چاہئے۔
[1] … شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ،2/145۔
[2] … مسلم، کتاب الحج، باب فرض الحجّ مرّۃ فی العمر،ص698،حدیث:1337 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع