30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوں ۔نبی پاک نے فرمایا: تیرے پاس مہر دینے کے لئے کوئی چیز ہے ؟ وہ کہتے ہیں یار سول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !میرے پاس تہبند کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ رحمت والےآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :اگر تواپنا تہبند اسے دے دے گا تو تیرے پاس کیا بچے گا؟ اب کوئی اور چیز تلاش کرو۔عرض کی: حضور میرے پاس کوئی چیز نہیں ۔نبی پاک نے فرمایا: کچھ تو تلاش کرو اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے ڈھونڈامگرکچھ بھی نہیں ملا ،پیارے آقا نے فرمایا: کیا تجھے کچھ قرآن یاد ہے؟ عرض کی:جی ہاں ۔آپ نے فرمایا: میں نے تیرا نکاح قرآن کے بدلے اس عورت سے کردیا۔ (1)گویاسورتیں سکھا دینا ہی حق مہر بنادیا ۔
پیارے اسلامی بھائیو!شریعت میں حق مہر مال ہونا ضروری ہے اور وہ بھی کم سے کم 10 درہم مگر اللہ پاک کے آخری نبی نے اپنے اختیارات سے ان کے لئے گویا مہر معاف کردیا ۔
سراقہ بن مالک کے لئے سونا حلال کردیا
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حضور کے ایک ایک فرمان کو حق جانتے اور مانتے تھے، امیر المومنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ایران فتح ہوا،ایران کے بادشاہ کسریٰ کے کنگن فاروق اعظم کی بارگاہ میں لائے گئے،حضرت سراقہ بن مالک وہی موجود تھے،جن کے بارے میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے غیب کی خبر دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا:وہ دن کیسا ہوگا جب ایران کے کسری کے کنگن تمہیں پہنائے
[1] … شرح الزرقانی،7/356مختصراً ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع