30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انہیں اپنا مالک نہ مانیں وہ سنت کی حلاوت سے محروم رہے۔ تمام زمین ان کی ملک ہے،تمام جنت ان کی جاگیر ہے،جنت ونار کی کنجیاں دست اقدس میں دے دی گئیں۔ رزق و خیر اور ہر قسم کی عطائیں حضور ( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ) ہی کے دربار سے تقسیم ہوتی ہیں ۔دُنیا اور آخرت حضور ( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ) کی عطا کا ایک حِصَّہ ہے۔احکام تشریعیہ حضور ( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم )کے قبضے میں کر دئیے گئے کہ جس پر جو چاہیں حرام فرمادیں اور جس کے لئے جو چاہیں حلال کر دیں اور جو فرض چاہیں معاف فرما دیں۔(1)
امام عشق ومحبت اعلیٰ حضرت نے پوری بات ان دو شعر میں فرمادی :
میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہو مالک کے حبیب
یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا
ایک جگہ کچھ یوں ارشادفرماتے ہیں :
بخدا خدا کا یہی ہے در نہیں اور کوئی مفر مقر
جو وہاں سے ہو یہیں آکے ہو جو یہاں نہیں وہ وہاں نہیں
یہ باتیں پڑھ کر کسی کے ذہن میں وسوسہ نہ آجائے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ پاک نے تمام چیزیں اپنے نبی کو عطا فرمادیں ؟ ان شاء اللہ عنقریب صحاح ستہ اور دیگر مستند کتب سے واقعات ذکر کئے جائیں گے کہ اللہ پاک نے اپنے حبیب کو کیسے کیسے اختیارات سے نوازا تھا۔
[1] … بہار شریعت،1/80-85،حصہ:1۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع