30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو مجھے بھیجا کرتا تھا اور میں نے تیر ی وہ تمام حاجات پُوری کردیں جن کا تومُحتاج تھا ۔(1)
رَبِّ سَلِّمْ کے کہنے والے پر جان کے ساتھ ہوں نثار سلام
وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لئے دل سے جس نے چار سلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
معلوم ہوا کہ نبی پاک کو ہم گنہگاروں سے کتنی محبت ہے ،ایک گنہگار امتی کی بھی فریاد سن کر پہنچ جاتے ہیں اور داد رسی فرماتے ہیں،پھر بھی ہم اپنے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بھول جائیں، ان پر درود پاک نہ پڑھیں تو یہ کتنی بڑی محرومی ہے،آج سے ہی یہ نیت اور ذہن بنالیجئے کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھیں گے۔صرف 313 بار درود پاک پڑھنےوالا کثرت سے درود شریف پڑھنے والا کہلاتا ہے۔313بار درود شریف پڑھنے میں زیادہ سے زیادہ 15سے 25منٹ لگتے ہیں ،درود پاک پڑھنے میں کوئی قید نہیں ہے کوئی سا بھی درود پاک پڑھ سکتے ہیں چاہیں تو اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ یا صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد صلی اللّٰہ علیہ وسلّم پڑھ لیجئے، ان شاء اللہ ،درود پاک پڑھنے کی خوب خوب برکتیں ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گی ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بے شمار کمالات اور اختیارات سے نوازا ہے،عام طور پر دنیاوی دستور ہے جب دو لوگ قریبی دوست بن جاتے ہیں تو ان دونوں کی چیزیں ایک دوسرے کے لئے ہوجاتی ہیں پھر اس
[1] … موسوعۃ ابن ابی الدنیا فی حسن الظن بالله،1/91،حدیث:79۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع