30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو حضرت آدم پکاریں گے:یا احمد!یااحمد!حضور فرمائیں گے:لبیک ابو البشر!حضرت آدم بولیں گے : آپ کا یہ امتی دوزخ میں جارہاہے۔ یہ سن کر آپ بڑی چستی کے ساتھ تیز تیز فرشتوں کے پیچھے چلیں گے اور انہیں کہیں گے کہ اے میرے رب کے فرشتو !ٹھہرو ، فرشتے کہیں گے: ہم مقرر کردہ فرشتےہیں جس کام کا ہمیں حکم دیا گیا ہے ہم اس کی نا فرمانی نہیں کرتے،ہم وہی کرتے ہیں جس کا ہمیں حکم ملا ہے۔جب حضور افسردہ ہوں گےتو الٹے ہاتھ سے داڑھی پکڑ کر عرش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہیں گے: اے میرے پروردگار ! کیا تو نے مجھ سے وعدہ نہیں فرمایا تھا کہ مجھے اپنی امت کے بارے میں رسوا نہ کرے گا؟ عرش سے ندا آئے گی ،اےفرشتو! محمد کی اطاعت کرو اور اس بندے کو واپس لوٹا دو۔ اس کے بعد آپ اپنی جھولی سے ایک سفید کاغذ نکالیں گے اور اس بندے کے میزان(ترازو ) کے سیدھے پلڑے میں ڈال کر کہیں گے”بسم اللہ “ پس وہ نیکیوں والا پلڑا گناہوں والے پلڑے سے بھاری ہوجائے گا۔ آواز آئے گی: خوش بخت ہے سعادت یافتہ ہوگیا ہے اور اس کا میزان بھاری ہوگیا ہے۔ اسے جنت میں لے جاؤ۔
وہ شخص عرض کرے گا اے میرے پروردگار کے فرشتو! ٹھہرو!پہلے میں اس ہستی سے بات کرلوں جو اپنے رب کے حضور بڑی عزت رکھتا ہے ۔وہ کہے گا:میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ،آپ کا چہرہ انور کتنا حسین ہے،آپ کی شکل کتنی خوبصورت ہے، آپ نے میری لغزشوں کو معاف فرما دیا، میرے آنسوؤں پر رحم فرمایا ،آپ اپنا تعارف تو کروادیجئے۔ حضور فرمائیں گے: اَنَا نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ وَهٰذِہٖ صَلَا تُکَ الَّتِیْ کُنْتَ تُصَلِّیْ عَلَیَّ وَقَدْوَفَّیْتُکَ اَحْوَجَ مَا تَکُوْنُ اِلَیْهَا میں تیرا نبی محمد مصطفیٰ ہوں یہ تیرا وہ درود تھا جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع