30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درودپاک کی فضیلت
جانِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ دلنشین ہے: مَنْ صَلَّی عَلَیَّ صَلَاۃً کَتَبَ اللّٰہ لَہُ قِیْرَاطاً وَالْقِیْرَاطُ مِثْلُ اُحُد یعنی جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ پاک اُس کے لئے ایک قِیراط اَجر لکھتا اورایک قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!درودِ پاک پڑھنا دنیا میں تو برکتیں لاتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی رحمت کا سبب بنے گا ،جیساکہ حدیث پاک میں ہے:
درود پاک پڑھنانجات کا سبب بن گیا
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: قیامت کے دن حضرت آدم علیہ السلام عرش کے قریب وسیع میدان میں ٹھہرے ہوئے ہوں گے آپ پر دو سبز رنگ کے کپڑے ہوں گے۔ اپنی اولاد میں سے ہر اس شخص کو دیکھ رہے ہوں گے جو جنت میں جا رہا ہوگا اور اپنی اولاد میں اُسے بھی دیکھ رہے ہوں گے جو دوزخ میں جارہا ہوگا۔ اسی اثناآدم علیہ السلام حضور کے ایک امتی کو دیکھیں گے جسے دوزخ میں لے جایا جارہا ہوگا
[1] … کنز العمال،کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ،1/249،حدیث:2163۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع