30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نزدیکیوں میں بدل دیں۔
اپنی ”انا“ختم کردیجئے
آج کل لوگ معاف نہیں کرتے اور اس سے بڑا مسئلہ ”معافی“ بھی نہیں مانگتے مثلابچپن کے دوستوں میں لڑائی ہوگئی ،ناراض ہیں مگر معافی مانگنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہے ،میاں بیوی میں ناراضی ہوگئی ،بیوی کہتی ہے شوہر کی غلطی ہے اور شوہر کہتا ہے بیوی کی غلطی ہے ،دونوں ایک دوسرے کو یاد کرتے ہیں مگر ایک معافی مانگ کر رشتہ نہیں بچاسکتے،بعض لوگوں کو اپنے رشتہ دار ،چچا ،ماموں ،خالہ عید کے دن بھی یاد آتے ہیں لیکن اپنی ”انا“کو نہیں بھولتے ،خود سے پہل نہیں کرتے ،معافی نہیں مانگتے صلح کی طرف پہلا قدم نہیں بڑھاتے اگرچہ آپ کی غلطی نہیں ہے مگر صلح کرنے کے لئے جھک جائیے صلح کرنے والے کو اللہ پاک بہت پسند کرتا ہے ، اللہ کی پسند والے کام میں پہل کرلیجئے۔تھوڑی سی زندگی ہے کب تک نفرتوں میں گزارو گے؟مگر بدقسمتی یہی ہے کہ لوگ مرنے کے بعد بھی ”میراث“ میں نفرت چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ،وصیت کرکے جاتے ہیں فلاں کو میرے جنازے میں شرکت نہیں کرنے دینا،میرے مرنے کے بعد فلاں رشتے داروں سے نہیں ملنا،رشتے داروں سے مکمل بائیکاٹ اور قطع تعلق کرلیتے ہیں ۔
قطع تعلق کرنے والی کی بخشش نہیں۔
اللہ پاک نے مسلمانوں کے لئے مغفرت کی راتیں عطا فرمائی ہیں ،ان راتوں میں مسلمانوں کی مغفرت کردی جاتی ہے مگر کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں جن کی مغفرت اور بخشش نہیں کی جاتی ان میں ایک قطع تعلق کرنے والا بھی ہوتا ہے ،اپنے آپ کو شیطان کے جال سے باہر نکالئے ،یہ شیطان ہی ہے جو رشتے داروں سے ملنے نہیں دے رہا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع