30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جو رب کے بندوں کو معاف کرتا ہے اللہ پاک اسے معاف کردیتا ہے۔
معاف کرنے کا انعام
ایک گناہگار شخص کو انتقال کے بعد دوست نے خواب دیکھا،دوست نے پوچھا مرنے کے بعد کیا معاملہ ہوا؟گنہگار شخص نے کہا: اللہ پاک نے میری مغفرت فرمادی، دوست نے کہا:تو بہت ہی گنہگار تھا پھر تیری بخشش کیسے ہوگئی؟اس نے کہا:ایک بار میری بیوی سے کھانے میں نمک زیادہ ہوگیا ،مجھے بہت غصہ آیا اور چاہا کہ اسے سزادوں ،لیکن مجھے خیال آیا کہ بیوی نے آج ہی غلطی کی ہے اورمجھے غصہ آگیا مگر میں تو روز رب کی نافرمانی کرتا ہوں وہ مجھے سزا نہیں دے رہا ،یہ سوچ کر میں نے بیوی کو معاف کردیا اور خاموشی سے کھانا کھالیا ،مرنے کے بعد مجھے بتایا گیا کہ اس دن تونے بندہ ہوکر میری بندی کو معاف کیا ،میں سب سے بڑا معاف کرنے والا ہوں جا میں نے تیرے سارے گناہوں کو معاف کردیا ۔
گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیے،بات بات پر بیوی ،بچوں ،فیملی سے لڑائی کرنا اچھی بات نہیں ،سارے جہاں کا غصہ بیوی پر نکالا جاتا ہے ،کیا وہ اللہ کی بندی نہیں ہے ؟وہ انسان نہیں ہے؟ آج طلاقوں کی وجہ صرف یہی ہے کہ کوئی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے،ہمارے نبی کا طریقہ ایسا نہیں تھا خدارا!نبی پاک کا طریقہ اختیار کیجئے، نبی کریم کے پاس ہر طرح کا اختیار تھا پھر بھی لوگوں کو معاف کردیا کرتے تھے۔اور جو قدرت کے باوجود لوگوں کو معاف کردے اس کے بارے میں اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع