30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمارا اخلاق ایسا ہے کہ وہ مسلمان ہوجائے،حالانکہ پہلے کے دور میں مسلمانوں کا اخلاق دیکھ کر لوگ مسلمان ہوجاتے تھے۔اسلام پھیلانے میں مسلمان تاجر وں نے بھی اہم کردار ادا کیا ،مسلمانوں کی ایمانداری،دیانت داری،وعدہ کی پاسداری کی وجہ سے مسلمانوں سے کاروبار کیا کرتے ہیں ،غیر مسلم کہنے پر مجبور ہوجاتے تھے کہ ان کا مذہب سچا ہے، کاروباری لوگ ایسے ہیں تو ان کے نبی کیسے ہوں گے ،کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوجاتے تھے۔ آج ہم مذہب اسلام کی کیسی تصویر پیش کر رہے ہیں ؟ہمارا مذہب بہت ہی پیارا ہے ہمارے نبی بہت پیارے ہیں ،حضور کے پکے سچے امتی بن جائیے ،عفوو درگزر کو اپنا لیجئے،دشمنیاں ختم کرنی طرف آئیے،دل بڑا کیجئے،معاف کرنا خدا ورسول کو بہت پسند ہے ،جو لوگوں کو معاف نہیں کرتے انہیں ڈرنا چاہئے چنانچہ
معاف کرو معافی ملے گی
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: مَنْ لَا يَرْحَمْ لَا يُرْحَمْ وَمَنْ لَا يَغْفِرْ لَا يُغْفَرْ لَهُ جو رحم نہیں کرتا وہ رحم نہیں کیا جائے گااور جو معاف نہیں کرتا وہ معاف نہیں کیا جائے گا۔‘‘ (1)
سوچئے !اگر میں نے کسی پر رحم نہیں کیا اور اللہ پاک نے بھی مجھ پر رحم نہیں فرمایا تو میں کہاں جاؤں گا،آج کا انسان کہتا ہے:میں اسے بتاتا ہوں ،میں ٹھیک کروں گا،میں اس سے بدلہ لوں گا لیکن اللہ پاک نے اعمال پر پکڑ فرمالی تو پھر کیا بنے گا؟ یہ سوچ کرمعاف کردیا کرو،اے اللہ !میں تیرے بندے کو معاف کررہا ہوں توبھی مجھے معاف فرمادے۔
[1] … مسند احمد،7/71،حدیث:19264۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع