30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ کی جگہ بنے گی ۔
معافی کی برکت سے مسلمان ہوگیا
اللہ پاک کے مشہور ولی حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ کا پڑوسی یہودی تھا ، یہودی نے آپ کو تنگ کرنے کے لئے گھر پر ”پرنالہ“ بنایا تاکہ بارش کا پانی آپ کے گھر کے اندر گرتا رہے ،وہ روزانہ اپنے گھر کی گندگی پرنالہ سے آپ کے گھر میں ڈالتا رہا،مالک بن دینار چپ چاپ وہ گندگی صاف کردیا کرتے تھے، ایک دن یہودی آیا اورکہنے لگا:پرنالے سے گرنے والی گندگی آپ کو تکلیف نہیں پہنچاتی ،مالک بن دینار نے کہا:تکلیف تو ہوتی ہے مگر میں پانی ڈال کر دھو دیتا ہوں ،اس نے کہا :آپ کو مجھ پر غصہ نہیں آتا ؟کہا:آتا ہے تو مگر میں غصہ پی جاتا ہوں کیونکہ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ(۱۳۴) (پ:4، ال عمران:134)
ترجمہ کنزُ العِرفان : اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ نیک لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔
غیر مسلم نے کہا:حضور!گھر کی گندگی کو بعد میں صاف کیجئے گا پہلے میرے دل کی گندگی کو ختم کیجئے میں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوتا ہوں۔(1)
کاش وہ زمانہ پھر آجائے
مالک بن دینار کا پڑوسی آپ کا اخلاق دیکھ کر مسلمان ہوگیا، آج ہمارا مسلمان پڑوسی ہماری وجہ سے تکلیف میں ہوتا ہے ۔ غور کیجئے!اگر کوئی غیر مسلم ہمارا پڑوسی بن جائے تو کیا
[1] … تَذکِرةُ الاولِیا ،ص51۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع