30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ویسا ظلم ڈھایا جاتا،وہ سب بے بسی اور بے کسی کی تصویر بنے کھڑے تھے حضور نے ان سے فرمایا:تمہیں معلوم ہے میں تمہارے ساتھ کیا کرنے والا ہوں؟یہ سن کر وہ لرزگئے اور کانپنے لگے مگر ڈرتے ڈرتے بول گئے: اَخٌ کَرِیْمٌ وَابْنُ اَخٍ کَرِیْمٍ آپ کرم والے بھائی اور کرم والے باپ کے بیٹے ہیں۔
رحمت عالمیان صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: لَاتَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ فَاذْھَبُوْا اَنْتُمُ الطُّلَقَآءُ آج تم پر کوئی الزام نہیں، جاؤ تم سب آزاد ہو۔(1)
صحابہ کرام نے جب مکہ چھوڑا تو اپنا مال ومتاع،گھر ،کاروبار سب کچھ چھوڑدیا تھا،کفار مکہ نے ان پر قبضہ کرلیا تھا،آج مسلمانوں کی حکومت تھی ،مسلمان پاور میں آگئے تھے ، مسلمانوں کے حقوق ملنے تھے ،گھر ،کاروبار سے قبضہ چھڑوانا تھا لیکن شہنشاہ رسالت نے مسلمانوں کو فرمایا:کفارمکہ نے جو کچھ قبضہ میں لیا تھا وہ سب تحفے میں دیدو۔کسی سے کچھ بھی نہ لو۔فتح مکہ کی عام معافی کے متعلق مفتی عبدالمصطفیٰ اعظمی لکھتے ہیں :
اللہ اکبر! اے اقوام عالم کی تاریخی داستانو!بتاؤکیا دنیا کے کسی فاتح کی کتاب زندگی میں کوئی ایسا حسین و زریں ورق ہے؟ اے دھرتی!خدا کے لئے بتا؟ اے آسمان!للہ بول۔ کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فاتح گزرا ہے؟ جس نے اپنے دشمنوں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کیا ہو؟ اے چاند اور سورج کی چمکتی اور دوربین نگاہو!کیا تم نے لاکھوں برس کی گردش لیل و نہار میں کوئی ایسا تاجدار دیکھا ہے؟ تم اس کے سوا اور کیا کہو گے؟ کہ یہ نبی جمال و جلال کا وہ بے مثال شاہکار ہے کہ شاہان عالم کے لئے اس کا تصور بھی محال ہے۔
[1] … المواہب اللدنیۃ و شرح الزرقانی،3/449۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع