30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَن قَالَ اَنَا عَالِمٌ فَھُوَ جَاھِلٌ (1)’’جب بندہ کہے میں عالم ہوں تو وہی جا ہل ہے ۔‘‘اپنے آ پ کو عاجزی کا پیکر بنایئے،عاجزی اختیار کرو گے تو اللہ پاک بلندی و عروج عطا فرمائے گا،ہمارے پیارے آقا عاجزی بھی اختیار فرماتے تھے اور دشمنوں کو معافی بھی دیا کرتے تھے ۔
قتل کرنے والے کو معاف کردیا
غورث نام کے ایک شخص نے حضور کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا،حضور کو تنہا دیکھ کر اس نے تلوار نکالی اور مخاطب کر کے کہنے لگا اے محمد!اب تم کو مجھ سے کون بچائے گا ؟ حضور نے فرمایا :” اللہ “،نبوت کی ہیبت سے تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی ،حضور نے تلوار اٹھائی اور غورث سے فرمایا:اب تجھے کون بچائے گا؟ غورث گڑ گڑا کر کہنے لگا کہ آپ ہی میری جان بچا دیں، رحمت عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے قاتلانہ حملہ کرنے والے کو بھی معاف کردیا ۔(2)
رائی کا پہاڑ بنانا
پیارے آقا توجانی دشمن کو معاف بھی فرمادیتے ہیں جبکہ ہم معمولی باتوں پر جھگڑا شروع کردیتے ہیں ،اگر غلطی سے گاڑی لگ جائے،اندھا ہے ،دیکھ کر نہیں چلا سکتا،گاڑی کس نے دی ، زبان کے ساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں بھی چلانا شروع کردیتے ہیں ، چھوٹی سی بات پر بیوی کو مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں،ہم چچا کے گھر کے نہیں جاتے،فلاں کو دعوت پر نہیں بلائیں گے ،ہمارا فلاں سے رشتہ ختم ہوگیا ،رشتہ ختم ہونے کی وجہ صرف
[1] … معجم اوسط،5/139،حدیث:6846۔
[2] … الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،1/106-107۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع