30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ہوا ہوگا کہ بھوک سے پیٹ پر پتھر باندھے ہوں ،ناشکرے کو نعمتیں نہیں ملتی بلکہ شکر گزار کو نعمتیں بھی ملتی ہیں بلکہ نعمتوں میں اضافہ بھی کیاجاتا ہے ۔ اللہ پاک نے قرآن مجید میں وعدہ فرمایا :
لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ (پ:14، ابراہیم:7)
ترجمہ کنزُ العِرفان : اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔
ایسی زندگی کروڑ لوگو ں خواہش ہے
جیسی زندگی ہم گزار رہے ہیں ایسی زندگی لاکھوں لوگوں کا خواب ہے،شاید کوئی سوچے کہ میں قرض دار ہوں ،بے روزگار ہوں ،کرائے دار ہوں ایسی زندگی گزارنے کا کون خواب دیکھے گا؟ذراسوچئے!آپ کے ہاتھ پاؤں سلامت ہیں ہزاروں لوگ دونوں ہاتھ یا پاؤں سے معذور ہیں ،کچھ وہ ہیں جو ایک ہاتھ یا پاؤں سے معذور ہیں ،آپ اپنے ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں ،لاکھوں لوگ ایسے ہیں جنہیں نالیوں کے ذریعے خوراک دی جاتی ہے ،کھانا ہضم ہوجاتا ہے اور خود طبعی حاجت سے فارغ ہوجاتے ہیں کئی لوگ ایسے جنہیں نالیوں کے ذریعے حاجات سے فارغ کیا جاتا ہے ،ان نعمتوں پر خدا کا شکر نہیں ہے تو پھر کن نعمتوں پر کیا جائے گا،صرف اسی بات پر خدا کا شکر ادا کرلیا جائے کہ اس نے بڑی بڑی بیماریوں سے بچا کر رکھا ہے ۔بس ہر وقت خدا کا شکر کرتے جائیےخدا نعمتوں میں اضافہ کرتا چلا جائے گا۔
عظیم ہستی کی عظیم عادتیں
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بڑھ کر کائنات میں کوئی عظیم ہستی ہے نہ ہوگی ،خدا نے آپ کو ہر طرح کی صلاحیتوں سے نوازا،روحانی طاقت بھی دی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع