30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
100آپ کو دیدوں گا،حضور تیار ہوگئے ،یزیدسے ہاتھ ملاتے ہی اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا،وہ دم بخود ہوگیا ،گویا وہ اتنی جلدی کی توقع نہیں کررہا تھا ،وعدہ کے مطابق 100 بکریاں دیدی،یزید بن رکانہ نے دوبارہ لڑنے کا کہا اوربدلے میں100بکریاں دینے کا کہا،دوسری بار پھر اسے زمین پر پٹخ دیا ،وہ دوبارہ ہکا بکا ہوگیا سوچ میں پڑ گیا کہ میں تو وہ ہوں جس کی پہلوانی کا عرب میں چرچا ہے اور میرے ساتھ ایسا ہورہا ہے تیسری بار پھر اس نے لڑنے کا کہا: تیسری بار اسے زمین پر ایسا پٹخا کہ وہ چاروں شانے چت ہوگیا ،یزید بن رکانہ کہتا ہے : سارا عرب جانتا ہے کہ آج تک کسی پہلوان نے مجھے نہیں ہرایا مگر آپ نے تین بار مجھے ہرایا دیا میرا دل مان گیا ہے کہ آپ اللہ پاک کے سچے نبی ہیں کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگیا ۔ نبی کریم نے 300بکریاں انہیں واپس کردیں ۔(1)
طاقتور پہلوان ڈھیر ہوگیا
ابو الاسودجمحی اتنا بڑا طاقتورپہلوان تھا کہ وہ ایک چمڑے پر بیٹھ جاتا تھا اور دس پہلوان اس چمڑے کو کھینچتے تھے تا کہ وہ چمڑا اس کے نیچے سے نکل جائے مگر وہ چمڑا پھٹ پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کے باوجود اس کے نیچے سے نکل نہیں سکتا تھا۔ اس نے بھی بارگاہِ اقدس میں آ کر یہ چیلنج دیا کہ اگر آپ مجھے کشتی میں پچھاڑ دیں تو میں مسلمان ہو جاؤں گا۔ حضور اس سے کشتی لڑنے کے لئے کھڑے ہو گئے اور اس کا ہاتھ پکڑتے ہی اس کو زمین پر پچھاڑ دیا۔ وہ آپ کی اس طاقت نبوت سے حیران ہو کر فوراً ہی مسلمان ہو گیا۔(2) اللہ پاک نے اپنے حبیب کو ایسا طاقتور بنایا تھا۔
[1] … شرح الزرقانی علی المواہب،6/103۔
[2] … المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،6/103-104۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع