30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لڑتا تھا،(1)کیونکہ نبی کریم آگے بڑھ کر مقابلہ(Lead from the front) کرتے تھے۔
غزوۂ حنین کے دن جب ابتداءًمسلمان کفار کے حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹے تو ایسے نازک وقت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ اپنے سفید خچر پر سوار دشمنوں کی جانب پیش قدمی فرماتے رہے۔(2)
خوفناک دھماکہ اورحضور کی تسلی
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :اہل مدینہ نے ایک رات انتہائی خوفناک دھماکے کی آواز سنی ،لوگ گھروں سے نکل آئے ،جہاں سے دھماکے کی آوازآئی اس طرف جانے لگے ،دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم وہاں سے تنہا واپس آرہے ہیں ، فرمایا گھبرانےکی کوئی بات نہیں ہے ۔(3)بہادری ایسی کہ سب سے پہلے خود خوفناک دھماکہ کی سمت تشریف لے گئے ۔تاجدار بریلی ،اعلی حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
تم ہو حفیظ و مُغیث کیا ہے وہ دشمن خبیث
تم ہو تو پھر خوف کیا تم پہ کروڑوں درود
پہلوان کو دھول چٹادی
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اسلام کی دعوت دینے کے لئے مختلف
[1] … الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ،ص116۔
[2] … مسلم، کتاب الجہاد والسیر، باب فی غزوۃ حنین،ص978،حدیث:1775۔
[3] … بخاری، کتاب الادب، باب حسن الخلق والسخاء۔۔۔ الخ،4/108،حدیث:6033۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع