30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ہے کیونکہ دعوت اسلامی نے بچوں کے لئے دارالمدینہ،مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ بنادئیے ہیں ،بچوں کو وہاں داخل کروادیجئے، جب بچہ تھوڑا بڑا ہوجائے تو اسے اپنے ساتھ اجتماع میں لے آئیے،پکنک پر بھی تولے کر جاتے ہی ہیں ،بیٹے کو بولیں کہ میں خود بھی مدنی قافلے میں جارہا ہوں تم بھی چلو ،3دن اللہ کے گھر میں رہیں گے ،دونوں نیکی کی باتیں سنیں گے،ممکن ہے ہمیں کچھ پڑھنا نہ آتا ہو مگر جب مبلغِ دعوتِ اسلامی ہمیں سکھائیں گے تو پڑھنا بھی آہی جائے گی ۔
ممکن ہے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ دعوت اسلامی نے میرا اور بیٹے کا مسئلہ حل کردیا مگر گھر میں موجود ماں اور اس کی بیٹی کی تعلیم وتربیت کیسے ہوگی ؟ الحمدللہ ! دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے اجتماعات شروع کردئیے ہیں ،اسلامی بہنوں کے جامعات،مدرسے موجود ہیں ،اپنے گھروالوں کو وہاں بھیجا جاسکتا ہے،دعوت اسلامی کی ماحول کی برکت سے ہزاروں لاکھوں اسلامی بہنیں باپردہ ہوگئیں ،نمازی بن گئیں ، گناہوں سے توبہ کرلی ہے۔
مدنی چینل کے ذریعے گھر والےایک ساتھ علم دین سیکھ سیکھتے ہیں ،روزانہ گھر میں مدنی چینل لگائیے ، ان شاء اللہ اس کی برکت سے ہمارا گھر سنتوں کا گہوارہ بن جائے گا ،مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے کئی بچے والدین کا ادب کرنے والے بن گئے ،بس!آج سے نیت کیجئے کہ میری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی ،فلمیں ڈرامے نہیں دیکھوں گا،گانے باجے نہیں سنوں گا،حرام کے قریب بھی نہیں جاؤں گا،آج سے ہی قرآن شریف کی تلاوت کروں گااگر قرآن شریف پڑھنا نہیں آتا توسیکھ لیجئے،دعوت اسلامی کا مدرسۃ المدینہ بالغان ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع