30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے نام یاد ہیں ؟آج بچوں کو یہ معلوم ہے پہلی اوردوسری جنگ عظیم (World War I and II) میں کیا کیا ہوا تھا مگر یہ نہیں معلوم کہ جنگِ بدر میں فرشتوں نے کیسے مدد کی تھی ؟
پیارے اسلامی بھائیو!ہم اپنے بچوں کو کونسی تعلیم دے رہے ہیں ؟خود پر غور کیجئے کہ ہم کسی اور طرف تو نہیں نکل گئے؟میں جس کا غلام ہوں اس سے کتنا قریب ہوں؟میں جن کا امتی ہوں ان کی تعلیمات پر بھی عمل کررہا ہوں؟ حالانکہ میں روز بروز قبر اور موت کے قریب ہورہا ہوں اور مصطفی کریم کی تعلیمات سے دور ہوتا جارہا ہوں اگر ایسا ہے تو توبہ کرلیجئے ،اب بھی وقت ہے کوشش کیجئے کہ اولاد کی ایسی تربیت کیجئے کہ مرنے کے بعد وہ ہماری مغفرت کا سبب بنے۔
والدین نیک تو اولاد بھی نیک
والدین نیک ہوں گے تو اولاد بھی نیک ہوگی ،باپ کہے کہ میں ایک وقت کی نماز نہ پڑھوں اور میرا بچہ پانچ وقت کا نمازی بن جائے یہ ممکن نہیں (It's not Possible)باپ کہے میں جھوٹ بولوں اور بچہ سچ بولے،باپ شراب پئے اور بچہ شراب کے قریب بھی نہ جائے،والدہ بے پردہ گھومے اور بیٹی باپردہ باحیا ہوجائے !!!یہ کیسے ممکن ہے ؟بچوں کو نیک بنانے کے لئے پہلے ہمیں نیک بننا ہوگا ۔
بچوں کے استادوالدین ہیں
یہ عالمی اصول(This is a universal principle) ہے :بچے اپنے والدین سے سیکھتے ہیں ۔اس کی واضح مثال جو سب نے دیکھی اور محسوس بھی کی ہوگی،جن گھروں میں دادا، دادی، ماں باپ نماز پڑھتے ہیں وہاں چھوٹے بچے ان کے برابر میں آکر نماز پڑھنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع