30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چیک کرتے ہیں ،کوئی اہم واٹس ایپ یا ای میل تو نہیں آئی۔ کیا اتنی باقاعدگی سے قرآن کھول کر بھی دیکھتے ہیں ؟آج دوسری زبان بولنے والا کسٹمر کوئی میسج یا ای میل کردے تو فوراً اس کو سمجھنے کے لئے دوستوں کو بھیج دیتے ہیں کہ کوئی مجھے اس پیغام کا مطلب سمجھا دے بلکہ دوسری زبان کو سمجھنے کے لئے باقاعدہ ایک بندہ رکھا جاتا ہے کہ وہ پیغامات کا ترجمہ کرکے سیٹھ یا مالک کو بتاتا ہے۔ لوگوں کے پیغام کوسمجھنے کی اتنی فکر ہے مگر رب نے ہمارے لئے کیا پیغام دیا اسے سمجھنے اور جاننے کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
قرآن کے لئے وقت نکالئے
قرآن مجید کی تقریبا89آیات جس میں براہ راست ایمان والوں سے خطاب کیا گیا ہے ، یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اے ایمان والو! (1)کہہ کر مجھ سے اور آپ سے بات کی گئی ہے، ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان آیات میں مجھ سے کیا کہا گیا ہے ؟ مجھے کس کام سے منع کیا گیا ہے ؟ کن کاموں کاحکم دیا گیا ہے؟آج ہمارے پاس ہر چیز کے لئے وقت ہے ، کاروبار کے لئے ٹائم ہے ،فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے کا وقت ہے، اگر وقت نہیں ہے تو قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے وقت نہیں ہے۔اگر قیامت میں سوال ہوگیا تو کیا جواب دیں گے؟بہت بڑی فیکٹری تھی،بہت بڑا بزنس اور کاروبار تھا ،بہت مصروف رہتا تھا اس لئے ٹائم نہیں ملا کہ قرآن پڑھتا اور سمجھتا ۔مسلمانو!اگر ہمیں قرآن ہی پڑھنا نہیں آتا تو پھر ہماری زندگی کیسی ہے؟
[1] …مفتی اہلسنت ،مفتی محمد قاسم عطاری دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف”اے ایمان والو!“جسے مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے،اس کتاب میں آپ پڑھ سکیں گے کہ اللہ پاک نے ہم مسلمانوں سے کیا کیا ارشاد فرمایا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع