30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شان مصطفیٰ اور آیات احکام
قرآن مجید میں احکام سے متعلق تقریباً500 آیات ہیں جن میں نماز روزہ حج وزکوۃ ، نکاح و طلاق ،رضاعت و میراث اور دیگر بہت سے مسائل ہیں ،یہ تمام آیات بھی حضور کی نعت ہیں کیونکہ قرآن مجید میں نمازکاحکم ہے یہ نہیں بتایا کہ کیسے پڑھنی ہے؟ کتنی رکعت پڑھنی ہے،زکوۃ سے متعلق حکم تو موجود ہے مگر کیسے ادا کرنی ہے؟کس کو دینی ہے؟ کتنے فیصد دینی ہے ؟ اس کی تفصیلات قرآن میں موجود نہیں ہے۔یہ تمام احکام ”محبوب رب اکبر“ کے طریقے کے مطابق ادا کرنے ہیں ،نماز پڑھنی ہے جیسے مصطفی نے ادا کی ویسے پڑھنی ہے،روزہ رکھنا جیسے حضور نے رکھا ویسے رکھنا ہے ،اچھی زندگی گزارنی ہے تو رسول اللہ کی سنتوں کے مطابق گزارنی ہے گویا سارے احکام حضور کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ادا کرنے ہیں ۔اگر حضور کے طریقے کے مطابق ادا نہیں کریں گے تو کوئی عبادت قبول نہیں ہوگی ۔مثلاً
کوئی کہے نماز ہی پڑھنی ہے میں التحیات میں قرآن پڑھ لوں گا اور قیام میں التحیات پڑھ لوں گا،دونوں ہی اللہ کا ذکر ہیں التحیات میں رب کا ذکر ہے اورقیام میں بھی رب کا ذکر ہے، اللہ کے لئے نماز پڑھنی ہے ،اگر کوئی چیز آگے پیچھے کرلی تو کیا ہوا ذکر تو رب کا ہی کیا ہے ،بیشک رب کا ذکر کیا ہے مگر مصطفی کریم کے طریقے کے مطابق نہیں کیا،نماز حضور کے بتائے ہوئے طریقے سے نہیں پڑھی اس لئے نماز قبول نہیں ہوئی معلوم ہوا کہ نماز وہی پڑھنی ہے جو حضور نے سکھائی ہے ،لہٰذا احکام والی ساری آیات حضور کی نعت ہیں ۔
شانِ مصطفیٰ اور آیاتِ قصص
قرآنِ مجید میں گزشتہ قوموں کے واقعات اور قصے بیان ہوئے، حضرت لوط علیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع