30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میلاد دھوم دھام سے منائیے مگر حقوق العباد کا خیال ضرور رکھئے۔
چراغاں اور بجلی کی چوری
ربیع الاول پر گھر ،گلی محلوں کو سجانے والے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں ،جو لوگ ایسا نہیں کرتے ان سے گزارش ہے کہ بجلی چوری کرکے لائٹنگ مت کیجئے،چوری کرکے لائٹنگ کا کیا فائدہ ہے ؟نہ تو یہ اسلام کی تعلیمات ہے اور نہ ہی میلاد والے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیں یہ سکھایا ہے ،اگر پیسے نہیں ہیں تو کم لائٹنگ کرلیجئے ،کم چراغاں کرلیجئے مگر بل ادا کیجئے اور سرکار کا میلاد شریعت کے تقاضوں کے مطابق منائیے ۔
12 ربیع الاول تو عیدوں کی عید ہے کیونکہ اس دن کے صدقے میں ہی ساری عیدیں نصیب ہوئی ہیں ،لہذا نیت کیجئے اس دن سفید لباس پہنیں گے کیونکہ سفید لباس حضور کو پسند تھا ،جب ظاہر کو ستھرا کریں گے تو کوشش کیجئے اپنے باطن کو بھی سجا لیجئے ۔
ہمیں جان و دل سے پیارا مدینہ
آقا نے مدینہ کیوں اختیار فرمایا؟ حالانکہ مکہ آپ کا اور آپ کے آباو اجداد کا وطن تھا،مکہ میں ہی خانہ کعبہ ہے مکہ کا ذکر قرآن شریف میں بھی ہے اور حضور کا روضہ انور بھی مکہ میں ہی ہوجاتا جبکہ ایسا نہیں ہوا اگر حضور کا روضہ اقدس مکہ میں ہوتا توکوئی یہ کہہ دیتا ہے ہم کعبے کی زیارت کو آئے ہیں تو ضمنا روضہ رسول پر بھی چلیں جائیں گے اور یہ اللہ پاک کو منظور نہ ہوا ،رب کی رضا یہی ہے کہ محبوب کی بارگاہ میں حاضری کاسفر علیحدہ سے کیا جائے ۔
حضور کی مدینہ منورہ کے لئے دعائیں
جان عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب تک مدینہ تشریف نہیں لائے تھےتو مدینہ عجیب و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع