30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے معجزہ بعد میں ٹیکنالوجی
آج جس بھی ٹیکنالوجی کی بات کی جائے گی اس کا جواب حضور کے معجزات میں ملے گا،آج انٹرنیٹ کا زمانہ ہے پہلے 4Gاور اب 5G آگیا جس کی وجہ سے رابطہ تیز تر ہوگیا ، گویا دنیا سمٹ کر موبائل میں آگئی ،صرف چند سیکنڈ میں دنیا کے آخری کونے میں رابطہ کرسکتے ہیں یہ سارے کام آج سائنسی ایجادات کے بعد ہورہے ہیں مگر حضور نے اس سے بہتر رابطے کا ذریعہ صحابہ کو عطا کردیا تھا لہٰذا دنیا میں کوئی ایسی ٹیکنالوجی نہیں جس کا جواب حضور کے معجزات سے نہ ملتا ہو۔حضور کے ایک ایک وصف پر بات کی جائے تو زندگی ختم ہوسکتی ہے ،الفاظ کا ذخیرہ کم پڑ سکتا ہے مگر حضور کی خوبیاں،کمالات اورفضائل بیان نہیں ہوسکتے ۔اسی لئے امام عشق ومحبت اعلی حضرت نے فرمایا :
تیرے تو وصف ”عیبِ تناہی“ سے ہیں بری
حیراں ہوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے
شعر کا مطلب:”تناہی “ کا مطلب ” ختم ہوجانا“ہے۔مثلا آپ سے کہا جائے کہ اپنی پسندیدہ شخصیت کی خوبیاں لکھیں ،کتنی خوبیاں لکھی جاسکتیں ؟10، 20، 50 یا100 اس کے بعدیقیناً آپ کہیں گے بس جتنی خوبیاں تھیں سب لکھ دی اب خوبیاں ختم ہوگئیں ، اعلی حضرت فرماتے ہیں :یہ ”تناہی“ یعنی ”خوبیوں کا ختم ہوجانا بھی عیب ہے“اور حضور آپ کے وصف”عیب تناہی“سے بھی بری ہیں ختم ہی ہونے ہوتے۔
کہہ لے گی سب کچھ اُن کے ثناخواں کی خامشی
چپ ہورہا ہے کہہ کے میں کیا کیا کہوں تجھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع