30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور کا ایک لقب ”امی “ہے،کیونکہ حضور نے کسی سے نہیں پڑھا بلکہ خود رب کریم نے حضور کو براہ راست علوم عطا فرمائے ۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا :
اَلرَّحْمٰنُۙ(۱) عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ(۲)(پ:27، رحمن:1-2)
ترجمۂ کنزالعرفان :رحمن نے۔ قرآن سکھایا۔
فصاحت وبلاغت اور زبان دانی بھی انہی علوم میں سے ہے جو اللہ پاک نے اپنے حبیب کو عطا کئے ہیں ، حضور کی فصاحت وبلاغت کے متعلق عاشقوں کے امام ،اعلی حضرت بہت ہی خوبصورت شعر لکھتے ہیں :
ترے آگے یوں ہیں دبے لچے فصحا عرب کے بڑے بڑے
کوئی جانے منہ میں زباں نہیں نہیں بلکہ جسم میں جاں نہیں
میں نثار تیرے کلام پر ملی یوں تو کس کو زباں نہیں
وہ سخن ہے جس میں سخن نہ ہو وہ بیاں ہے جس کا بیاں نہیں
سراپا معجزات
حضور کی امت قیامت تک ہے، اللہ پاک کے علم ہے کہ اس امت نے بہت سی ایجادات کرنی ہے، بہت ترقی یافتہ ہوگی ،سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچائے گی ،میڈیا بھی ہوگا،لوگ چاند کو بھی تسخیر کردیں گے سمندروں کو بھی چیر دیں گے،پوری دنیا سمٹ کرگلوبیل ولیج بن جائے گی ،شاید کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ نبی ان لوگوں کے درمیان برتر(Superior)ہوگئے تھے مگر آج کے سائنسی اورترقی یافتہ دور میں کیسے برتر ہوں گے؟سائنس کے آگے نبی کا کوئی معجزہ نہیں چلتا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع