30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درود پاک کی فضیلت
اللہ کے حبیب،ہم گنہگاروں کے طبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اَوْلَی النَّاسِ بِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اَکْثَرُهُمْ عَلَیَّ صَلَاۃً قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زِیادہ میرے قَریب وہ شخص ہوگا جو سب سے زِیادہ مجھ پر دُرُود پڑھتا ہوگا ۔(1)
پیارے اسلامی بھائیو!درودپاک کے بے شمار فضائل وبرکات ہیں ،مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ذات والا تبار ایسی ہے کہ ان پر درود پڑھتے چلے جائیں اور رحمتیں وبرکتیں لوٹتے چلے جائیں ،درود پاک واحد ایسا عمل ہے جس کے بارے میں قرآن شریف میں ہے کہ خدااور فرشتے کرتے ہیں مسلمانوں تم بھی اس عمل میں شامل ہوجاؤ۔
ہمارےدرود کی ضرورت نہیں
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ہمارے درود کی حاجت نہیں کیونکہ فرشتوں کی تعداد اربوں کھربوں سے بھی کئی گنازیادہ ہے جیساکہ روایتوں میں ہے کہ حضور کے روضہ اقدس پر ستر ہزارفرشتے صبح حاضری دیتے ہیں اور ستر ہزار شام کو حاضر ہوتے ہیں ،صبح والے شام کو نہیں آسکتے اور شام والے صبح کو حاضر نہیں ہوسکتے بلکہ جو فرشتہ ایک بار آگیا
[1] … ترمذی،کتاب الوتر،باب ماجاء فی فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم،2/27،حدیث:484 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع