30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسجد نبوی میں دسترخوان بچھتا ہے ، شیخ طریقت امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری کی شخصیت پر قربان جائیے ۔آپ نےدعوت اسلامی والوں کو”نیک بننے کا رسالہ“ عطا فرمایا ہے جس میں پیر شریف کو روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ،دعوت اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ہر پیر کو روزہ رکھ کر گویا نبی پاک کی سنت پر عمل بھی کرتے ہیں اور میلاد بھی مناتے ہیں ۔
جب تلک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے
تب تلک جشن ولادت ہم مناتے جائیں گے
میلاد منائیے مگر احتیاط بھی کیجئے
ان شاء اللہ ! ہم میلاد منائیں گے،اپنے گھروں کو جھنڈوں اور لائٹوں سے سجائیں گے،اگر کوئی رات کو گلی سے گزرے تو گھر کو جگمگاتا دیکھ کر معلوم ہوجائے کہ یہ عاشق رسول کا گھر ہے ،اور دن میں جھنڈوں کو دیکھ کر سمجھ جائے کہ عاشق میلاد کا گھر ہے ۔ اللہ پاک شیخ طریقت ،امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری کو سلامت رکھے،ساری دنیا کو میلاد منانے کا نیا جذبہ عطا کیا اوریہ بھی سکھایا کہ میلاد کس طرح سے منانا ہے ۔آپ فرماتے ہیں :
”جھنڈے ،لائٹیں ضرور لگائیے ،سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نعتوں کا خوب چرچہ کیجئے مگر کسی کو تکلیف مت دیجئے ،حقوق العباد کا خاص خیال رکھئے،روڈ بند مت کیجئے ،گلیوں میں اسپیکر لگا کر محفل مت کیجئے ورنہ بیمار ،بوڑھا اور بچہ سو نہیں سکے گا۔“ہم جن کا میلاد مناتے ہیں وہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تو جانوروں پر بھی رحم فرمایا کرتے تھےلہٰذا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع