30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگر مدینہ وہ شہر ہے جہاں ہزار بار بھی چلے جائیں تڑپ اور شوق مزید بڑھتا چلا جاتا ہے ۔
شربتِ دید نے اور آگ لگا دی دل میں
تپشِ دل کو بڑھایا ہے بجھانے نہ دیا
عاشق رسول مدینہ نہ جائیں تو کہاں جائیں ؟کیونکہ نبی پاک مدینہ میں آرام فرما ہیں ،ہماری شفاعت فرمانے والی ہستی مدینے میں ہے بلکہ حضور نے مدینہ کے متعلق فرمایا :
تم میں سے جس سے ہوسکے وہ مدینے میں مرے کہ جو مدینے میں مرے گا میں اس کی شفاعت کروں گا۔ (1)
طیبہ میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند
سیدھی سڑک یہ شہر شفاعت نگر کی ہے
ہماری پسند اعلی حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے 8حقوق ادا کرنے کے لئے اعلی حضرت کی پیروی کرلیجئے کیونکہ اعلی حضرت نے آپ کے حقوق کو بہترین انداز میں ادا کیا ہے نہ صرف ادا کیا بلکہ سکھایا اورسمجھایا ہے کہ حضور کا ذکر کس طرح کرنا ہے ،آقا کی مدح کیسے کرنی ہے ، نبی پاک کی تعظیم کیسے ہوتی ہے ،سنت پر عمل کیسے ہوگا،مدینہ منورہ سے محبت کس طرح کرنی ہے ،حضور سے نسبت والی اشیاء کا ادب و احترام کس طرح کرنا ہے،لہٰذا جب اعلی حضرت کو اپنا آئیڈیل اور رول ماڈل بنالیں گے تو ان شاء اللہ ان کے صدقے ہم بھی حقوق مصطفیٰ کو ادا کرنے والے بن جائیں گے۔
[1] … شعب الایمان ،3/497،حدیث:1482۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع