30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتواں حق:درود پڑھنا
اللہ پاک نے قرآن پاک میں بہت سارے احکامات نازل فرمائے ہیں مگر کوئی ایک ایسا حکم نہیں ہے جس میں رب نے یہ فرمایا ہو کہ میرے بندو! میں بھی کرتا ہوں لہٰذا تم بھی کرو اور وہ حکم درود شریف کا ہے ۔
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)(پ22،احزاب:56)
ترجمہ کنزُ العِرفان : بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پردُرودبھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! ان پر دُرود اور خوب سلام بھیجو۔
پیارے اسلامی بھائیو!ذرا غور کیجئے، دنیا میں ایک کام ہے جو اللہ بھی فرمارہا ہے ، فرشتے بھی کرتے ہیں اور مسلمانوں کو بھی کہا گیا کہ تم بھی اس میں شامل ہوجاؤ، اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اس مبارک آیت کے ذریعے عزت،شرف اور بزرگی عطا فرمائی ہے اور یہ شرف حضرت آدم کوملنے والے شرف سے زیادہ ہےکیونکہ حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں نے صرف ایک بار سجدہ کیا تھا جبکہ درود بھیجنے میں خود رب بھی شریک ہےاوریہ درود وسلام بھیجنے کا عمل جاری وساری ہے کیونکہ عربی سمجھنے والے جانتے ہیں کہ آیت میں” یُصَلُّوۡنَ “ کا لفظ ہمیشہ والا مطلب دیتا ہے ۔مطلب یہ ہوا کہ اللہ پاک اور فرشتے مسلسل نبی پاک پر درود وسلام بھیج رہے ہیں لہذا اے مسلمانو!تم بھی درود بھیجنے والوں میں شامل ہوجاؤ۔
درود بھیجنے کا مطلب
* اللہ پاک کا درود بھیجنے کا مطلب رحمت نازل کرنا ہے ۔
*فرشتوں کا درود بھیجنے کا مطلب اللہ پاک کی بارگاہ میں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے استغفار کرنا ہے۔
*ہمارا درود بھیجنے کا مطلب ہے نبی پاک کے لئے دعا کرنا ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع