30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساری ککڑیاں کیوں کھائی؟
اعلی حضرت ،امام اہلسنت مولانا امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ دسترخوان پر موجود تھے،دسترخوان سے ایک ککڑی اٹھاکر کھائی تو اعلان کردیا کہ یہ ساری ککڑی میں کھاؤں گا ،میرے علاوہ کوئی اور نہ کھائے،اعلی حضرت کے اس عمل پر لوگوں کو بہت تعجب ہوا کیونکہ اعلی حضرت کم غذا کھاتے تھے بعد میں کسی نے پوچھا :حضور ساری ککڑی تناول فرمالی اس میں کیاحکمت تھی؟اعلی حضرت نے فرمایا :جب میں نے ککڑی کھائی تو وہ کڑوی تھی ، میرے عشق نہ گوارا نہ کیا کہ کوئی ککڑی کھائے اور تھوتھو شروع کر دے اور ککڑی کی برائی کرے کیونکہ ککڑی میرے آقا کوپسند تھی اور آقا کی پسند کی کوئی برائی کرے یہ مجھے ہرگز پسند نہیں ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پیارے آقا کی تعظیم کے ساتھ ساتھ آپ سے نسبت رکھنے والی ہر ہر چیز جیسے موئے مبارک،چادر شریف،حضور کے شہر مدینہ منورہ ،نبی کی گلیوں اور پیارے رسول کی آل و اولاد کی بھی تعظیم ،عزت اور توقیر کرنی ہے ،اعلی حضرت ہمیں سید زادوں کا ادب و احترام سکھاتے ہوئے لکھتے ہیں :
تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا
تو ہے عین نور تیرا سب گھرانا نور کا
چھٹاحق:مدح رسول
نبی اکرم ،رسول محتشم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شان و عظمت بیان کی جائے ،پیارے آقا کے قصیدے پڑھے جائیں ،حضور کی نعت شریف پڑھی جائے اور نعت خوانی کا یہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع