30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
پیر کے دن میں حکمت:
جمعہ کا دن مبارک اور افضل ہے ،ولادت مصطفی پیر کے دن ہونے میں کیا حکمت ہے ؟ علمافرماتے ہیں :اگر جمعہ کے دن پیداہوتے اور کوئی جمعہ کی دن تعظیم کرتا تو لوگ کہتے جمعہ تو پہلے ہی تعظیم والا تھا ،اس لئے الگ سے دن رکھا تاکہ اس دن کی تعظیم کی جائے۔جمعہ حقیقت میں بڑا دن ہے ،رحمتوں ،برکتوں اور گنہگاروں کی بخشش ومغفرت والا دن ہے مگر پیر شریف کے متعلق امام عشق و محبت اعلی حضرت مولانا امام احمد رضا خان حنفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
جمعہ مکہ تھا عید اہل عبادت کے لیے مجرموں آؤ یہاں عید دو شنبہ دیکھو
ہر ہفتے جشن میلاد
لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ میلاد کیوں مناتے ہو ؟ بارہویں کا دن کیوں مناتے ہو؟ عاشقان رسول تو ربیع الاول میں میلاد مناتے ہیں مگر عاشقوں کے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہر ہفتے اپنا میلاد منایا کرتے تھے چنانچہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی: حضور آپ ہر پیر کو روزہ رکھتے ہیں : نبی کریم نے فرمایا:میں پیر کے دن ہی پیدا ہوا ہوں۔ (1)
اللہ کریم ،ہمیں مدینہ لے کر جائے ،آج بھی اہل مدینہ پیر کے دن روزہ رکھتے ہیں ،
[1] … مسلم، کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام من کل شھر... إلخ،ص591،حدیث:1162 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع