30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ میں کل اپنے دوستوں محمد اور آپ کے اصحاب سے ملوں گا۔(1) کاش!مرتے وقت ہمیں بھی دیدارمصطفیٰ کی لذت نصیب ہوجائے ۔
عشق کا سودا مت کیجئے
آج ہمیں تھوڑے پیسے یا نفع ملتے ہی عشق رسول کو بھول جاتے ہیں ،نبی کریم کی تعلیمات کو یہ کہہ کر سائیڈ لائن کردیتے ہیں کہ ساری مارکیٹ ایسا ہی کرتی ہے،تھوڑا بہت جھوٹ نہیں بولیں گے تو کام کیسے کریں گے؟اگر ہم جھوٹ بول کر نہیں بیچیں گے تو کوئی دوسرا جھوٹ سے مال بیچ دے گا،یہ محبت رسول نہیں ہے بلکہ عشق رسول کا تقاضہ تویہ ہے کہ تمام چیزوں سے زیادہ حضور سے محبت کرنی ہے جیساکہ عاشق اکبر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے غزوہ تبوک کے موقع پر اس کا عملی ثبوت دیا ،چنانچہ
غزوہ تبوک کے موقع پر مسلمانوں کو مال کی ضرورت تھی ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا اعلان کیا،حضرت عمر فرماتے ہیں میرے پاس مال زیادہ تھا اور سوچا کہ اس بار حضرت ابوبکر سے نیکیوں میں آگے نکل جاؤں گا،گھر آیا اور مال کا حساب کیا ،اورکل مال میں سے آدھا (50فیصد)حضور کی بارگاہ میں حاضر کردیا ،حضرت ابو بکر صدیق نے اپنے گھر کا سارا مال حضور کی بارگاہ میں پیش کردیا ،حضور نے فرمایا:ابو بکر!گھر والوں کے لئے کچھ چھوڑا ہے ،حضرت ابو بکر نے عرض کی : اَبْقَیْتُ لَهُمْ اللهَ وَرَسُولَہٗ ‘‘ گھر والوں کے لئے اللہ اور اس کا رسول کافی ہے۔ (2)
پیارے اسلامی بھائیو!ان واقعات وروایات کو پڑھنے کے بعد یہ ذہن بنالیجئے کہ دنیا
[1] … الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،ص23۔
[2] … ابو داؤد، کتاب الزکاۃ، باب فی الرخصۃ فی ذلک ،2/179،حدیث:1678۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع