30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کروگے کہ اس وقت تمہاری جگہ محمد ہوتے اور تم اپنے گھر والوں کے ساتھ آرام وسکون سے رہتے۔
حضرت زید کو معلوم ہے کہ میں ابھی شہید کردیا جاؤں گا،اگر بیان بدل دوں تو جان بچ سکتی ہے مگر محبت کا تقاضہ ہی کچھ اور ہے ،حضرت زید کو جس ہستی سے کامل عشق تھا اس کے متعلق عشق سے بھرپور جواب دیا :حضرت زید نے فرمایا:بخدا!میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ اس وقت میرے آقاومولی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جہاں کہیں بھی ہوں اور انہیں کانٹا بھی چبھے اور میں آرام وسکون سے اپنے اہل میں رہوں ،یہ سن کر ابو سفیان نے کہا:میں نے ایسی محبت کہیں بھی نہیں دیکھی جیسی محمد کے اصحاب ان سے کرتے ہیں اس کے بعد حضرت زید کو شہید کردیا گیا۔(1)
حضرت بلال کا عشق:
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد بہت تکلیفیں اور مشقتیں برداشت کیں ،مالک آپ کو گرم اور تپتی ریت پر لٹاتا اور کہتا اسلام سے منہ پھیر لو مگر آپ توحید پر قائم رہے، اَحَدْ اَحَدْ ( اللہ ایک ہے ، اللہ ایک ہی ہے)کی صدائیں بلند کرتے رہے ، جب آپ کو آزاد کروایا گیا تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے اور اپنے آپ کو حضور کی غلامی میں دیدیا ،آپ سفر وحضر میں حضور کے ساتھ رہتے ،جب آپ کا آخری وقت آیا تو زوجہ نے دکھ اور غم کی وجہ سے کہا : واحزناہ (ہائے شوہر کے جانے کا غم)یہ سن کر حضرت بلال رضی اﷲ عنہ فرمایا: وَا طَرَبَاہُ غم نہیں بلکہ خوشی ہے
[1] … شرح الشفاء للقاضی عیاض،2/44۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع