30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس نے کہا مجھے اس کی پروا نہیں رسول اللہ کی خبر دو وہ کیسے ہیں ؟ کچھ دور پہنچی تو پھر کسی نے بتایا تمہارا بیٹا شہید ہوگیا اس نے کہا مجھے پروا نہیں یہ بتاؤ اللہ کے نبی کیسے ہیں ؟ پھر کچھ دور پہنچی تو کسی نے خبر دی کہ تمہا را شوہر بھی شہید ہوگیا اس نے کہا مجھے کوئی پروا نہیں ، میرے آقا و مولا کا بتاؤ وہ کس حال میں ہیں ؟میدان احد میں پہنچی کسی نے بتایا رسول پاک زندہ ہیں ،عورت کو قرار نہیں آیا کہا اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لو تب تک سکون نہیں آئے گا جیسے ہی چہرۂ اقدس پر نظر پڑی تو کہا:
کُلُّ مُصِیْبَۃٍ بَعْدَکَ جَلَلٌ آقا آپ سلامت ہیں تو ساری مصیبتیں ہیچ ہیں۔(1)
شاعر کہتاہے
بڑھ کر اُس نے رُخِ انور کو جو دیکھا تو کہا
تو سلامت ہے تو پھر ہیچ ہیں سب رنج و الم
میں بھی اور باپ بھی شوہر بھی برادر بھی فدا
اے شہہ دیں ترے ہوتے کیا چیز ہیں ہم
حضرت زید کا عشق
حضرت زید رضی اللہ عنہ کو دشمنان اسلام نے قید کرلیا ،صفوان بن امیہ نے حضرت زید کوشہید کرنے کا حکم دیدیا ، جب صفوان کا غلام آپ کو شہید کرنے کے لئے آیا تو ابوسفیان (حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ جو ابھی تک مسلمان نہیں ہوئے تھے )نے آپ سےپوچھا،زید!میں تمہیں خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں ،کیا تم اس بات کو پسند نہیں
[1] … السیرۃ النبویۃلابن ھشام،ص340۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع