30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نذر ونیاز کرنے والو!ہم پہلے نمازی بعد میں نیازی ہیں۔لہٰذا نماز ضروری ہے،حضور نے سب سے زیادہ نماز کی تاکید فرمائی ہے اور ہم نماز ہی چھوڑ دیتے ہیں ،بہت سے لوگ کہتے ہیں چار نمازیں توپڑھ لیتے ہیں مگر فجر میں آنکھ نہیں کھلتی ،کبھی ٹرین اور فلائٹ تو نہیں چھوٹی بلکہ اس ٹینشن میں نیند ہی نہیں آتی اگر سوجائیں تو 3 سے 4 آلارم لگائے جاتے ہیں اس کے بعد رشتے داروں کو بولا جاتا ہے کہ جگا دینا ،بہت مہنگا ٹکٹ ہے ،پریشانی ہوجائے گی اور پھر وقت سے پہلے ائیرپورٹ بھی پہنچ جاتے ہیں ۔
آفس میں کوئی اہم میٹنگ ہو اور سیٹھ دھمکی دیدے جو صبح8بجے نہیں آئے گا اس کی نوکری ختم ،ملازمین 8 سے پہلے دروازے پر کھڑے ہوگا ،نہیں بھائی نوکری چلی جائے گی ،نوکری کی فکر ہے ،فلائٹ کی بھی ٹینشن ہے اورٹرین نہ چھوٹ جائے اس کی بھی فکر ہے سچ بتائیے کیا نماز کی بھی اتنی ٹیشن اور فکر رہتی ہے ،میں رسول کریم کا امتی ہوں حضور نے فرمایا نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے محبت کا تقاضہ تویہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر (At any cost)نماز قضا نہیں ہونی چاہئے بس! آج سے نیت کرلیجئے کہ میری کسی بھی حال میں کوئی بھی نماز قضا نہیں ہوگی ، ان شاء اللہ نمازی بن کر میلاد منائیں گے ،گھر کو سجائیں گے تو اس کی برکتیں بھی ملیں گی ۔
محبت رسول اورصحابہ کرام
صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اپنے عمل سے بتایا اور سکھایا کہ حضور سے کتنی محبت کرنی ہےجیساکہ غزوہ احد میں یہ افواہ اڑائی گئی کہ معاذ اللہ ! نبی پاک شہید ہوگئے،مدینہ میں یہ خبر جب ایک عورت نے سنی تو وہ دیوانہ وار احد کی طرف دوڑی ،اس وقت مدینہ اوراحد کے درمیا ن کافی فاصلہ تھا،راستے میں اسے اطلاع ملی کہ تمہارے والد شہید ہوگئے ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع