30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھا ؟محبت کو ایک فرضی مثال سے سمجھئے :
کسی کا چھوٹا بیٹا یا بھائی ہو ،آپ اس سے ملاقات کریں اور وہ دوران گفتگو کہے میں اپنے والد سے محبت کرتا ہوں ،اگلے دن ملاقات ہو تو پھر والد سے محبت کا اظہار یوں کرے کہ میں اپنے والد پر فدا ہوں ۔آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے واقعی یہ اپنے والد سے محبت کرتا ہے۔اتفاق سے آپ کی ملاقات اس شخص کے والد صاحب سے ہوجائے،آپ والد سے بیٹے کے متعلق بتائیں کہ آپ کا بیٹا آپ سے بے حد پیار کرتا ہے اور وہ آپ پر فدا ہے،جب دیکھو آپ ہی کی باتیں کرتا ہے،والد صاحب نے حیرانی سے کہا:میرا بیٹا ایک نمبر کا جھوٹاہے اس کے سارے دعوے محض دعوے ہی ہیں جو میں کہتا ہوں ہمیشہ اس کا الٹ ہی کرتا ہے ،حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے،آپ خود بتائیے اسے محبت کہتے ہیں ؟کیا بغیر اطاعت کے محبت مکمل ہوسکتی ہے؟میں صرف یہ بولتا رہوں کہ میں ابو سے پیار کرنے والا ہوں مگر ان کی ایک بھی بات نہ مانوں گا ظاہر ہے سب نے یہی کہنا ہے کہ محبت کا دعوی جھوٹاہے۔
عمل سےعشق کا اظہار کیجئے
نبی سے محبت کا دعوی کرنے والو!کیا نبی کی کہی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہو؟یاد رکھو !نبی کریم سے قیامت کے دن ملاقات ہوگی ،کیا اس ملاقات کی تیاری کی ؟اگر حضور نے فرمادیا کہ صرف نعرے ہی لگاتے تھے عمل کیوں نہ کیا تو پھر کیا جواب دیں گے ؟حضور نے فرمایا: قُرَّۃُ عَیْنِی فِی الصَّلَاۃِ (1)نماز میں میری انکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔نعرے لگانے والوں کی نماز چلی جاتی ہے۔
[1] … سنن النسائی ،کتاب عشرة النساء،باب حب النساء،ص644،حدیث:3946۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع