30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شَور ہے ہوگئے دُنیا سے مسلماں نابُود
ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
پیارے اسلامی بھائیو!مرد کو کسی بھی قسم کا زیور پہننے کی اجازت نہیں ،صرف ایک چاندی کی انگوٹھی جس کا وزن ساڑھے چار ماشے سے کم ہو اور اس میں نگینہ لازمی ہو،بغیر نگینے والی انگوٹھی جائز نہیں ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے احکام کی اطاعت کیجئے ان شاء اللہ جنت میں مردوں کو سونے کے زیورات دئیے جائیں گے،دنیاوی زیور سے بہترین زیور تیار کیاگیا ہے،عورتوں سے دوستیاں کرنے سے منع کیا گیا ،جنت میں حوریں عطا کی جائیں گی،شراب اور نشہ آوار چیزوں سے روکا گیا ہے جنتیوں کے لئے شراب طہور (پاکیزہ شراب) تیار کی گئی ہے،حرام مال کے ذریعے بڑے بڑے گھر کے خواب دیکھنا چھوڑ دو حلال پر قناعت کرو ، اللہ نے جنتی محلات تیار کئے ہیں ،جس چیز سے شریعت نے منع کیا ہے اللہ پاک نے جنت میں اس سے بہتر چیز تیار کی ہے۔زندگی چند سالوں کی ہے رب کی اطاعت میں گزارلیجئے پھر ہمیشہ والی زندگی میں عیش وآرام اور راحت ہی راحت نصیب ہوگی۔
چوتھا حق :محبت رسول
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ہر کوئی محبت کا دعوی کرتا ہے لیکن اس محبت کا ایک معیار ہے جب تک اس معیار کی محبت نہیں ہوگی حق ادا نہیں ہوگا ،انسان کو ماں باپ ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع