30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عمل جنت کی ضمانت ہے ،ہم سے ہر ایک جنت میں جانا چاہتا ہے،نبی پاک نے جنت میں جانے کا حل ارشا د فرمادیا ہے چنانچہ حدیث پاک ہے:
’’ مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ ۔‘‘(1)ترجمہ :جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔
مسلمانوں والا کردار بنائیے
پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جنت میں جانے کا فارمولا عطا کرچکے ہیں،ہمیں کوشش کرنی چاہئے سنتوں پر عمل کریں مگر ہم لوگ سنتوں پر عمل نہیں کرتے ہمیں اپنا محاسبہ خود کرنا ہوگا،آج حال یہ ہے کہ بیرون ملک اگرکسی نوجوان ماڈرن مسلمان سے ملاقات کی جائے تو انسان سوچتا ہے کہ سلام کریں یا نہ کریں کیونکہ چہرے پر تو نبی پاک کی سنت نہیں ہے ،لباس بھی سنت والا نہیں ہے،گفتگو کرکے دیکھ لی جائے شاید بات سے معلوم ہوجائے کہ مسلمان ہے یا نہیں ،گفتگو کرتے ہیں تو بات میں نہ سلام ہے نہ دعا اور نہ ہی کوئی اسلامی لفظ،بلکہ عجیب وغریب باتیں ،گالیاں اور فضول باتیں ہیں۔شاید گھر سے مسلمان ہونا معلوم ہوجائے گھر میں جایا جائے تو کوئی ایسی چیز خانہ کعبہ ،مدینہ منورہ ، اللہ ورسول کے نام یا قرآنی آیت کا طغراکچھ بھی نظر نہیں آتا۔بیڈم روم میں ایکٹر یا مشہور بندے کی تصاویر لگائی ہوتی ہیں ،شاید کاروباری معاملات سے معلوم ہوجائے کہ مسلمان ہے یا نہیں ،کاروبار میں بھی حرام کام ہورہے ہیں ،ماڈرن نوجوان نے اپنا حلیہ اور کردار ایسا بنالیا ہے کہ جب تک نام نہ پوچھا جائے کہ معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ مسلمان
[1] … ابن عساکر،9/343۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع