30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمیں انعام وکرام سے نوازے گا اور وہ انعام یہ ہے یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ اللہ تم کو اپنا محبوب بنا دے گا۔مسلمانوں کے لئے دنیا و آخرت میں یہ سب سے بڑا انعام ہے اس سے بڑا اور کوئی انعام نہیں ہوسکتا مگر خدا کی طرف سے مزید خوشخبریاں اور اعلانات ہیں اللہ فرماتا ہے: یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۱)’’ اللہ محبوب بھی بنائے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دےگا ۔اور اللہ بہت زیادہ بخشنے والاہے۔ ‘‘
سنتوں پر عمل کیجئے
بدقسمتی سے آج کل لوگوں نے سنتوں کو اہمیت دینا چھوڑدی بلکہ یہ تک سننے کو ملتا ہے کہ سنت ہی تو ہے فرض تو نہیں۔حج یا عمرے کے دوران لوگ مسائل پوچھتے ہیں کہ مولانا صاحب فلاں چیز ضروری تو نہیں ،اگریہ نہ کریں تو دم تو نہیں ہوگا؟صد کروڑ افسوس ہے ایسی سوچ کر!دم لازم نہیں ہوگا مگر سنت کو چھوڑا جارہا ہے،سنتوں کو چھوڑا نہیں جاتا بلکہ ان پر عمل کیا جاتا ہے ۔ سنتوں پر عمل کرنا تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حق ہے ،صحابہ کرام تو حضور کی ہر ہر ادا کو اپنانے کی کوشش کیا کرتے تھے بلکہ صحابہ کرام تو حضور کی ان سنتوں پر بھی عمل کرنے کی کوشش کرتے جن کو کرنے کا حکم نہیں تھا۔
صدیق اکبر اوراتباع سنت
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ،حضرت ابو بکر صدیق کی ساری زندگی نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اطاعت میں گزری،اورجب آخری وقت آیا تو یہی آرزو تھی کہ حضور کے طریقے کو اپنایا جائے،اپنی بیٹی بی بی عاشہ سے پوچھا:میرے آقا نے کس دن پردہ فرمایا؟کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا ،گویا صدیق اکبر کی یہ تمنا اور خواہش تھی کہ جس دن نبی پاک کا وصال مبارک ہوا کاش میرا بھی اسی دن انتقال ہوجائے ،حضور کو جیسا کفن دیا گیا تھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع