30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر ایمان کے بغیر دنیا سے رخصت ہوگئے پھر مغفرت ناممکن ہے ایمان ہوگا تو مغفرت ہوگی لہٰذامسلما ن کے لئے سب سے قیمتی چیز ایمان ہے ،اس کی فکر کرنی چاہئے ،حفاظت کی تیار کس طرح کرنی ہے اس کا خیال رکھنا چاہئے اور اس کے لئے دعا بھی کرنی چاہئے ،ہم لوگ ہر چیز کے لئے دعا کرواتے ہیں،بچے سلامت رہیں،کاروبار سلامت رہے، مال و دولت سلامت رہے، فیکٹری چلتی رہے، دکان ٹھیک رہے،سب کے لیے دعا کرواتے ہیں مگر ایمان کے لئے کتنی بار دعا کروائی ہے یا خود کتنی بار سلامتی ایمان کی دعا مانگی ہے؟نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کےصدقے ہم مسلمان ہوئے ،ہمیں ایمان ملا ،حضور ہم غلاموں کی تعلیم و تربیت کے لئے دعا کیا کرتے تھے:
یَامُقَلِّبَ الْقُلُوبْ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ (1)
’’اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما۔‘‘
مسلمانوں سازش کو سمجھو
ایمان بہت زبردست نعمت ہے لیکن لاپرواہی، جرأت، بے بکانہ غلط گفتگو کرنے سے ایمان جا سکتا ہے ۔ آج ہمارے ایمان کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوچکی ہیں ،فلموں ،گانوں ،ڈائیلاگز،لطیفوں اورکامیڈینز کے چٹکلوں حتی کہ ہماری کتابوں میں کفریہ کلمات داخل کردئیے گئے بس کسی طرح مسلمانوں سے ان کا ایمان چھن جائے۔
کبھی فرشتوں کا مذاق،کبھی رسولوں پر چٹکلے،تو کبھی جہنم و جنت پر لطیفے،گانوں میں اپنے محبوب کی پوجا کا تذکرہ ،سجدے کا اقرار ،خدا کو ظالم کہا جارہا ہے ،ان حربوں اور سازشوں سے ایمان چھیننے کی پلاننگ ہوچکی ہے اورہمیں معلوم ہی نہیں ہے،مجدد دین و
[1] … ترمذی، کتاب القدر، باب ما جاء انّ القلوب۔۔۔ الخ،4/55،حدیث:2147۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع