دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bayanaat Seerat e Mustafa | بیانات سیرت مصطفی

پہلا حق:ایمان بالرسول(نبی پر ایمان لانا)

book_icon
بیانات سیرت مصطفی
            
7*...درود پاک پڑھنا۔ 8*...میرے آقا کے روضے کی زیارت کو جانا ۔(1)

پہلا حق:ایمان بالرسول(نبی پر ایمان لانا)

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ایمان لانا یہ ہر امتی کا حق ہے،ہم اللہ پاک کا شکر اداکرتے ہیں کہ ہم سبھی یہ حق ادا کررہے ہیں ،یہ بات بھی یاد رکھئے کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک آ پ کی رسالت اور خاتم النبیین (آخری نبی) ہونے کو نہ مان لیں کیونکہ یہ خدا کا فیصلہ ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا(۱۳)(پ26،فتح:13) ترجمہ کنزُ العِرفان : اور جو اللہ اور اس کے رسول پرایمان نہ لائے تو بیشک ہم نے کافروں کے لیے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔ اس آیت نے نہایت وضاحت کے ساتھ یہ فیصلہ کر دیا کہ جو لوگ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت پر ایمان نہیں لائیں گے اگرچہ وہ ساری زندگی لَا اِلٰہَ اِلَّا الله کہتے رہیں ،وہ مسلمان نہیں ہیں کیونکہ خدا کے ایک ہونے کی گواہی تو بہت سارے مذاہب دیتے ہیں مگر ایمان اس وقت مکمل ہوتا ہے جب دل سے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ کہے،خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ حق ادا کرنے کی توفیق دی ۔

ایمان کی فکر کیجئے

پیارے اسلامی بھائیو!ہم نبی پاک پر ایمان تو رکھتے ہیں مگر کبھی سنجیدگی سے غور کیا ہے کہ ہمیںایمان کی حفاظت کی کتنی فکر ہے؟اکثریت کوتو اپنے ایمان کی فکر ہی نہیں ہے
[1] … الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ،2/2۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن