30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وضاحت کے ساتھ بیان کی ہیں،ایک مسلمان اور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا امتی ہونے کے ناطے(Being an Ummati ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ نبی پاک کے ہم پر کیا کیا حقوق ہیں ؟ اولاً بہت سے لوگوں کو حقوق معلوم ہی نہیں اور جنہیں معلوم ہے وہ حقوق ادا کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں ۔لہٰذا ہمیں نبی کریم سے متعلق حقوق معلوم بھی ہونے چاہئیں اور ان کی ادائیگی کی حتی المقدور کوشش بھی کرنی چاہئے کیونکہ ہم ساری دنیا کے حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ لوگ باقاعدہ بولتے اور جتاتے بھی ہیں کہ میں بیوی بچوں کے حق ادا کرتا ہوں ،ماں باپ بہن بھائی اور دیگر رشتے داروں کے حقوق کا بھی پاس رکھتا ہوں ۔ان تما م کے حقوق کا خیال رکھنا بہت اچھی بات ہے مگر جن کے لئے کائنات بنی ان کے حقوق کا نہ صرف خیال رکھنا ہے بلکہ ادا بھی کرنا ہے ۔حدیث قدسی ہے اللہ پاک نے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے متعلق فرمایا :
لَو لَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الدُّنْیَا (1)اے محبوب اگر تجھے نہ بناتا تو یہ دنیا ہی نہ بناتا۔
اعلی حضرت فرماتے ہیں :
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جَہان کی جان ہے تو جہان ہے
حدیث قدسی سے معلوم ہوا کہ کل جہاں حضور کے لئے بنا ہے لہٰذا ان کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے اور کیوں نہ رکھا جائے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمارے اوپر حد درجہ مہربان ہیں جیساکہ قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا :
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ
ترجمہ کنزُ العِرفان : بیشک تمہارے پاس تم میں
[1] … تاریخ مدینہ مشق،3/296۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع