30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیتے مثلازبان خدا کی عظیم نعمت ہے اس کے ذریعے ہم وہ کماسکتے ہیں جو شاید پوری زندگی تجارت ،بزنس یا کاروبار کرکے بھی نہیں کماسکتے۔مثلا آپ سبحان اللہ ،الحمدللہ، اللہ اکبر جیسے کلمات ادا کیجئے،یہ تین کلمات ادا کرنے میں 30سیکنڈز بھی نہیں لگتے مگر ان کا اجر وثواب بہت زیادہ ہے۔حدیث پاک میں ہے: جس نے ایک بار سبحان اللہ کہا اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگادیا جاتا ہے،جس نے ایک بار الحمد اللہ اس کے لئے بھی جنت بھی ایک درخت لگادیا جاتا ہے اور جس نے ایک مرتبہ اللہ اکبر کہا اس کے لئے بھی جنت میں ایک درخت لگادیا جاتا ہے۔(1) ذرا سوچئے! دنیا کے سارے امیر اپنی دولت بھی جمع کرلیں تو جنت میں ایک درخت نہیں خرید سکتے مگر رب کی عطا کیسی ہے ؟ کہ ایک کلمہ ادا کرنے پر جنت میں درخت کی بشارت ہے،یہ بھی معلوم ہوا کہ نیکیاں بہت ہی آسان ہے لہٰذا چلتے پھرتے،اٹھتے بیٹھتے ،دوران ڈرائیونگ ،چہل قدمی کے وقت یا جب کبھی فارغ ہوں تو اپنی زبان کو ذکر اللہ سے تر رکھئے ،ذکر ودرود کی برکت سے آپ پر رحمتوں کا نزول ہوگا ،آپ کی طبیعت اچھی ہوجائے گی اور آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
حقوق کی بحث
آج کل دنیا میں بہت سے موضوعات پر بحث(Debate)چلتی ہے ان میں سے ایک اہم موضوع حقوق (Rights) کا بھی ہے ،بچوں کے کیا حقوق ہیں ؟شہری کے کون کون سے حقوق ہیں؟ریاست کے کیا حقوق ہیں ؟عورتوں کے کتنے حقوق ہیں ؟ہر انسان اپنے اپنے حقوق کی بات کرتا ہے اور کرنا بھی چاہئے،اسلام نے حقوق العباد کی تعلیم انتہائی
[1] …ابن ماجہ ،کتاب الادب ،باب افضل التسبیح،2/252،حدیث:3807۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع