30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے جگمگانے لگتا ہے اور ایمان پختہ ہوجاتا ہے۔ ‘‘(1)
(2)امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں:
’’خواب میں انبیائے کرام میں سے کسی کی بھی زیارت ،رحمت ،نعمت، عزت ،بزرگی ، دولت ،کامیابی، سعادت ،استقامت ،قوت، اور دونوں جہاں کی بھلائی پر دلیل ہے ۔‘‘(2)
(3)علم تعبیر کے بہت بڑے امام حضرت امام ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں :
’’جو خوش بخت خواب میں دیدار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے مشرف ہو سب غموں سے راحت پائے گا،قرض دار ہے تو قرضے سے نجات مل جائے گی،قیدی ہو توآزاد ہوجائے گا،خوف زدہ ہے تو امن پائے گا نیزخواب میں دیدار مصطفیٰ کی برکت سے قحط اور تنگی دور ہوتی ہے۔‘‘(3)
دل میں ہویاد تیری
نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ کھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے پھر آپ کے لئے منبر بنوایا گیا آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو کھجور کا تنا آپ کی جدائی میں رونے لگا، یا رسول اللہ !اس تنے کی نسبت آپ کی امت کا زیادہ حق ہے کہ وہ آپ کے ہجر وفرق میں روئے اور آنسو بہائے۔
[1] … سعادۃ الدارین ،ص378۔
[2] … منتخب الكلام فی تفسیر الاحلام، ص619۔
[3] … تفسیر الاحلام الکبیر،ص32۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع