30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیدار نبی کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
لَا تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِمًا رَآنِي أَو رأى من رَآنِي (1)’’جس مسلمان نے مجھے دیکھا یا مجھے دیکھنے والے کو دیکھا اُسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔ ‘‘
رسول سرور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:
طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي وَمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي جس نے مجھے دیکھا اور ایمان لایا اس کے لئے بھی خوشخبری ہے جس نے مجھے دیکھنے والے ( صحابی) کو دیکھا اس کے لئے بھی خوشخبری ہے اور جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھنے والے کو دیکھا اور ایمان لایا اس کے لئے بھی خوشخبری ہے۔(2)
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے صحابی،تابعی کے لئے بشارت اور نوید سنائی ہے،وہ خوش نصیب ہستیاں تھیں جنہوں نے حضور کی زیارت کی،وہ بھی مبارک نفوس تھے جنہوں نے صحابہ کرام سے فیض پایااور وہ بھی بہترین لوگ قرار پائے جنہوں نے تابعین کی زیارت کی۔ہم بس یہی کہہ سکتے ہیں :
مگر کریں کیا نصیب میں تو یہ نامرادی کے دن لکھے تھے
اللہ پاک کے آخری نبی اپنی امت پر مہربان ہیں اور مہربان آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم آج بھی اپنا دیدار کرواتے ہیں ،خواب میں تشریف لاکر اپنے دیوانوں کی عید کرواتے ہیں ۔
[1] … ترمذی،کتاب المناقب،باب ماجاء فی فضل من رأی النبی۔۔۔الخٰ،5/461،حدیث:3884۔
[2] … معجم اوسط،6/171،حدیث:6106۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع