30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے ہزار سال تک بجھنے نہیں دیا *کسری کے محل میں زلزلہ آنا * ”ہمدان“ اور ”قم“ کے درمیان 6 میل لمبے چوڑے ”بحرهٔ ساوہ“ کا ایک دم خشک ہو جانا *شام اور کوفہ کے درمیان وادی ''سماوہ'' کی خشک ندی کا اچانک جاری ہو جانا۔(1)ان تمام واقعات سے کائنات کو یہ خوشخبری دی جارہی تھی کہ
مبارک ہو وہ شہ پردہ سے باہر آنے والا ہے
گدائی کو زمانہ جس کے دَر پر آنے والا ہے
سرکار کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا
حضور کی آمد مرحبا پرنور کی آمد مرحبا
اول کی آمد مرحبا آخر کی آمد مرحبا
پیارے کی آمد مرحبا سرور کی آمد مرحبا
مرحبا یامصطفیٰ مرحبا یامصطفیٰ
ولادت اور صبح صادق
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم 12ربیع الاول بمطابق 20 اپریل 571ء کو صبح صادق کے وقت دنیا میں جلوہ گر ہوئے ۔عام طورپر جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسے صفائی ستھرائی کی ضرورت ہوتی ہے مگر جب حضور پیدا ہوئے تو ایک دم صاف ستھرے ، خوشبوؤں سے معطر ، ناف بریدہ(ناف کٹی) اورختنہ شدہ تھے۔ صبح صادق کے وقت پیدائش میں علما یہ حکمت بیان فرماتے ہیں :اگر رات کے وقت پیدائش ہوتی تو دن محروم رہ جاتا اور دن
[1] … المواھب اللدنیۃوشرح الزرقانی ،1/218۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع